اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاپتہ آبدوز میں سوار پاکستانی باپ بیٹے سمیت پانچوں سیاح ہلاک

fe598941 b889 4055 a0ee da9de87ff4c0

ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ملبہ مل گیا ہے اور اس  میں سوار  دو پاکستانی باپ بیٹے سمیت تمام سیاحوں  کی موت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹائٹن  آبدوز بنانے والی کمپنی اوشین گیٹ کے مطابق مرنے والے پانچ افراد  میں پاکستانی شہری  اور معروف تاجر خاندان کے فرد شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان داؤد،سی ای او اوشین گیٹ اسٹاکٹن رش،برطانوی ارب پتی تاجر ہمیش ہارڈنگ اور فرانسیسی محقق پال ہینری شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2023 06 23 at 01.36.33شہزادہ داؤد اور سلمان

کمپنی اوشین گیٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ” ہم اپنے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں۔اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں اس قیمتی جانی نقصان کا غم ہے۔”

واضح رہے کہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ چوتھے روز ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب زیر سمندر سے  ملا ہےجو دراصل ٹائٹن کا لینڈنگ فریم ہے۔دوسری جانب امریکی کوسٹ گارڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش میں ملبہ دریافت ہوا ہے،اس وقت تک یہ خیال تھا کہ کیوں کہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہوگئی تھی اس لئے آبدوز میں موجود سیاحوں کے بچنے کے امکانات نہیں ہیں۔تاہم  ایک گھنٹے بعد آبدوز کا وہ حصہ بھی مل گیا جس میں سیاح سوار تھے جس کے بعد کمپنی کی جانب سے تمام سیاحوں کی موت کی تصدیق کی گئی ۔

WhatsApp Image 2023 06 23 at 01.58.48 1 WhatsApp Image 2023 06 23 at 01.58.48

قبل ازیں ماہرین نے بتایا تھا کہ آبدوز ٹائٹن سمندر کی تہہ میں بیٹھ چکی، جس کی وجہ سے اس کا اوپر آنا ممکن نہیں ، امریکی بحریہ کے اہلکار بھی سمندر کی تہہ میں نہیں جاتے کیوں کہ سطح سمندر کے مقابلے میں تہہ میں دباؤ 400 گنا بڑھ جاتا ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر آبدوز کے سمندر میں جانے سے قبل کی آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ یہ ویڈیو آبدوز کی رہنمائی کرنے والے جہاز کے عملے میں شامل خاتون نے بنائی تھی جو فوٹو گرافر بھی ہیں۔ ٓ

ٹائٹن آبدوز کے نقائص کی نشاندہی کرنے والا نوکری سےفارغ

dc51c828 4a1f 485b a4a7 2792a9dbcdc8

ادھر معلوم ہوا ہے کہ  ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کے یے سیاحوں کو لے جانے والی ٹائٹن آبدوز کے نقائص سے 2018 میں ایک ڈائریکٹر نے کمپنی اوشن گیٹ کو آگاہ کیا تھا لیکن الٹا اُس ملازم کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق اوشین گیٹ کمپنی کے میرین آپریشنز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لوچریج نے جائزہ رپورٹ 2018 میں نشاندہی کی تھی کہ آبدوز کو انتہائی گہرے پانی میں لے جایا گیا تو مسافروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ آبدوز کی ملکیت رکھنے والی کمپنی اوشن گیٹ کے ڈائریکٹر نے جائزہ رپورٹ 2018 میں خبردار کیا تھا کہ آبدوز میں حفاظت سے متعلق کئی مسائل ہیں اور یہ تجویز بھی دی تھی کہ آبدوز کی سخت جانچ کی ضرورت ہے۔ ہزاروں فٹ سمندر کی گہرائی میں لاپتا ہونے والی ٹائٹن آبدوز کی ملکیت رکھنے والی امریکی کمپنی اوشن گیٹ کے سابق ملازم نے 2018 میں ہی خبردار کیا تھا کہ آبدوز کو حفاظتی مسائل کا سامنا ہے۔ جس پر اوشن گیٹ نے آبدوز کی خامیوں کو درست کرنے کے بجائے اس کی نشاندہی کرنے والے میرین آپریشنرز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لوچریج کو ہی ملازمت سے برخاست کردیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481