اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید الاضحٰی پرسرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری

WhatsApp Image 2023 06 23 at 01.29.57

سرکاری ملازمین کیلئےعیدالاضحی پر خاص خوش خبری آ گئی، وفاقی حکومت نے  چھٹیوں کی تعداد بڑھا دی،بدھ 28 جون کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا۔

چھٹیوں کے نوٹی فکیشن پر نظرثانی کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے جس کے تحت وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین بدھ سے جمعہ تک چھٹیکر سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے،  جبکہ 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔

قبل ازیں حکومت نے تین روزہ عید تعطیلات 29 جون تا یکم جولائی کا نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا تھا،ادھراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہےکہ 29 اور 30 جون  بروزجمعرات اور جمعہ کو عید الاضحی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث تمام بنکس بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ جولائی کے پہلے دن کام کے حوالے سے ہمیشہ بینک چھٹی کے طور پر مناتے ہیں ۔ اس طرح یکم جولائی کو بھی بنک لین دین بند رکھیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481