اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قاضی فائز عیسٰی کی 87 روز قبل تعیناتی اہم پیغام؟

WhatsApp Image 2023 06 22 at 19.47.35

جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 ستمبر 2023 کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے ،جس کی منظوری گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک نوٹیفی کیشن کے ذریعے دے دی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی چیف جسٹس کو تعیناتی سے 27 روز قبل نوٹیفائی کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی نوٹی فیکشن کے پیچھے دو پیغامات ہیں ایک تو یہ کہ تقرر کی منظوری اسی صدر نے دی ہے جس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجا تھا جبکہ دوسرا پیغام خود عدلیہ میں اہم ترین منصب پر فائز شخصیت کیلئے ہے ، جنھیں یہ باور کرا دیا گیا ہے کہ ان کے عھدے کی مدت ڈھائی ماہ بعد یقینی طور پر ختم ہونے والی ہے۔
قاضی فائز عیسی پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے جو17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

WhatsApp Image 2023 06 22 at 19.49.30

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ..ایک تعارف

تین ماہ بعد عدل کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو  بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔

ان  کے جبکہ ان کے دادا قاضی جلال الدین سابقہ ریاست قلات کے وزیراعظم تھے۔قاضی فائز کے والد گرامی محمد عیسیٰ بلوچستان کے پہلے شخص تھے جنہوں نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے  برطانیہ سے اعلٰی تعلیم حاصل کر کے وطن واپسی پر آل انڈیا مسلم لیگ کو بلوچستان میں منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر قائداعظم نے انہیں بلوچستان مسلم لیگ کا صدر مقرر کیا، قاضی محمد عیسٰی مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے بلوچستان سے واحد رکن بھی تھے۔

WhatsApp Image 2023 06 22 at 19.49.30 1

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور پھر کراچی سے حاصل کی جس کے بعد 1982 میں وہ قانون کی تعلیم حاصل کرنے لندن چلے گئے جہاں سے 1985 میں واپس آئے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل کے طور پر کیریئر شروع کیا، سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت ملک کی تمام ہائی کورٹس میں 27 سالہ طویل پریکٹس کے بعد وہ 2007 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

کم و بیش دو سال بعد 5 اگست 2009 کو انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔5 سمتبر 2014 کو انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا،جہاں وہ گذشتہ 9 برس سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 25 اکتوبر 2024 ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بینکنگ، ماحولیات اور سول قوانین میں مہارت ہے، بطور جج تعیناتی سے قبل وہ انگریزی اخبارات میں آئین و قانون، تاریخ اور ماحولیات پر آرٹیکلز بھی لکھتے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481