اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردارمہتاب اپنی سیاسی کشتی منجدھارسے نکالنے کیلئے سرگرم

WhatsApp Image 2023 02 14 at 15.43.11 750x430 1

سابق وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان اپنی سیاسی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر شادی بیاہ ، تعز یتوں اور دیگر سماجی تقریبات میں شرکت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور ان کی تصاویر بھی سردار مہتاب کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کی جا رہی ہیں ،تاہم وہ اپنی اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں، یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کے یہ زیرک ، جہاں دیدہ اور منجھے ہوئے سیاست دان ایک بار پھر اسی کی دھائی والا فارمولا اختیار کر رہے ہیں جب انہوں نے نو آموز امیدوار کے طور پر عوام سے قریبی تعلق پیدا کر کے غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیاسی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔ پھر ان پر سیاست کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ وہ تین سے زائد مرتبہ وفاقی وزیر ،گورنر اور وزیر اعلیٰ سرحد (کے پی ) کے مناصب پر فائز رہے اور انہیں اپنی جماعت کی قیادت بالخصوص میاں نواز شریف کا اس قدر اعتماد حاصل رہا کہ ایک موقع پر انہیں صدارتی امیدوار کے طور پر بھی زیر غور لایا گیا.

97df3d07 45db 47cb a62c 3fd467ef895d
تاہم "ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں” کے مصداق وقت کا دھارا تبدیل ہوا اور تین دہائیوں تک سیاسی عروج دیکھنے والے سردار مہتاب عباسی اپنے ایک ہم عصر سیاستدان حاجی جاوید اقبال عباسی کے فرزند مرتضیٰ جاوید عباسی کے ساتھ سیاسی چپقلش کے نتیجے میں اپنی مقبولیت کھو تے گئے اور ان کی سیاسی پوزیشن کے برعکس مرتضی جاوید عباسی پارٹی میں اپنی جڑیں مضبوط کرتے گئے جو اس وقت نہ صرف وفاقی وزیر کے درجے پر فائز ہیں بلکہ نواز لیگ کی قیادت کے ساتھ ان کے لوگوں کو اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو چکا ہے۔
اس صورت حال نے خیبر پختون خواہ میں بہت سے نوآموز سیاستدانوں کے گرو اور تجربہ کار سیاستدان سردار مہتاب کو پریشانی میں مبتلا کر دیا اور جھنجلاہٹ میں انہوں نے پارٹی پالیسی اور قیادت کے حوالے سے ایسے بیانات دے دیے جن سے نواز لیگ میں ان کی پوزیشن کی بحالی کے امکانات معدوم ہوتے گئے بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پارٹی میں اپنی واپسی کے دروازے پر کنڈی لگا دی۔

images WhatsApp Image 2023 03 25 at 15.27.00

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران سردار مہتاب نے متبادل راستے بھی تلاش کرنا بھی شروع کر دیے۔ انہوں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبولیت کے گھوڑے پر سوار پی ٹی آئی میں شمولیت سے گریز کیا،جسے اس کے دیرینہ اور نظریاتی رہنما بھی چھوڑتے جا رہے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران سردار مہتاب  نے آزاد گروپ کے نام سے ایک الگ پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کی، جس میں ان کے علاوہ سابق سنیٹر بیرسٹر جاوید عباسی، سابق ضلع ناظم آباد عاطف منصف خان ، سابق صوبائی وزیر سردار ادریس خان اور بعض دیگر معتمد ساتھی شامل تھے۔ تاہم یہاں بھی قسمت نے یاوری نہ کی اور مبینہ آزاد گروپ کے دو اہم ارکان عاطف منصف خان اور سردار ادریس خان یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے اور اس کے نتیجے میں قیام سے پہلے ہی آزاد گروپ کی کمر ٹوٹ گئی۔
سردار مہتاب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر اب بھی "کم بیک” کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور کسی بھی وقت اپنے حریفوں کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار مہتاب کی حالیہ سرگرمیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں، چنانچہ سردار مہتاب نے اپنا نیا سیاسی ہدف حاصل کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کردی ہے اور سماجی تقریبات میں شرکت کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481