صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں جن کی نماز جنازہ چیچیاں کھڑی شریف میں ادا کر دی گئی اور انھیں اُن کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ سیاسی،سماجی و مذہبی،کاروباری اور اعلیٰ حکومتی شخصیات،بیورو کریسی، وکلاء،صحافیوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

