اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خبردار۔۔۔ محکمہ موسمیات نے 5 روزہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

مارچ 2022، سنہ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار

خبردار۔۔۔ سورج سوا نیزے پر آنے والا ہے

محکمہ موسمیات  نے  پانچ روزہ ہیٹ ویو  الرٹ جاری کر دیا ہے، اس دوران شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور کے پی میں درجہ حرارت  6ڈگری تک بڑھ سکتاہے ،تاہم امکان ہے کہ شدید گرمی کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔شہریوں کو  لو لگنے سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ان پانچ دنوں میں پنجاب کے شمالی، وسطی اور مشرقی اضلاع میں نسبتاً کم جبکہ جنوبی اور جنوب مغربی اضلاع میں "ہاٹ ڈے وارننگ” برقرار رہے گی۔چیف میٹرولوجسٹ لاہور چوہدری اسلم نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 24 جون کے درمیان ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے جو اس سال صوبے کی پہلی ہیٹ ویو ہے۔ اس میں صوبہ پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو گا۔ تاہم اس دوران آندھی اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور یہ سلسلہ 24 تاریخ تک جاری رہے گا، اس کے بعد یہ ہیٹ ویو ختم ہو جائے گی اور پھر پاکستان میں اس سال ہیٹ ویو شاید نہ آئے۔ 24 جون کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Heatwave In Mumbai

ہیٹ ویو کب سے کب تک ہوتی ہے؟

موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہیٹ ویو کے مہینے مارچ سے جون تک ہوتے ہیں جولائی میں مون سون شروع ہوتا ہے تو نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے لیکن درجہ حرارت اتنا اوپر نہیں جاتا تاہم گذشتہ برس ہیٹ ویو مارچ میں شروع ہو گئی تھی اور ایک غیر معمولی صورت حال تھی جس میں وہ ہیٹ ویو جون تک گئی تھی اور تین ماہ تک پورا ملک اس کا شکار رہا۔ اس برس کی ہیٹ ویو کا گذشتہ برس کے درجہ حرارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس برس درجہ حرارت اس طرح سے نہیں بڑھا کہ ہیٹ ویو کی طرف جاتا۔ لاہور کا معمول کا درجہ حرارت اس ماہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یہ درجہ حرارت ہیٹ ویو کے دوران چار سے چھ ڈگری بڑھ کر 45 تک چلا جائے گا۔ اسی طرح ملتان کا معمول کا درجہ حرارت 40 ہے تو وہ اس ہیٹ ویو کے دوران 46 ڈگری تک چلا جائے گا۔ درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری کا اضافہ پورے پنجاب کو متاثر کرے گا۔

 ہیٹ ویو کے پیش نظرپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرگرم،ہدایات جاری

 

ہیٹ ویو کے پیش نظرپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی   نے پنجاب کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ اپنے انتظامات مکمل رکھیں۔ لوگوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی تشہیر کرتے رہیں۔محکمہ صحت پنجاب کو کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ  مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ  قائم کر کے انہیں فوری طبی امداد دی جائے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔  مزدور دوپہر کے وقت باہر کام نہ کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی 20سے 24 جون تک گرمی کی لہر کا امکان ہےصوبے کے بیشتر علاقوں میں منگل کے روز سے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے شروع ہو گیا ہے۔دن کے اوقات میں تین سے پانچ سنٹی گریڈتک درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔ ‎پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہاگیاہے کہ گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائرپر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں ۔ کسان فصلوں کے لیےپانی کا مناسب انتظام کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بزرگ اور بچے 10 سےشام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج کی زدمیں نہ آئیں۔متعلقہ حکام سے کہاگیاہے کہ ہیلتھ؍میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو برقرار رکھنے کی ہدایت کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481