اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور پولیس لائنز حملےکا ماسٹر مائنڈ سربکف مہمند ماراگیا

پشاور کی مسجد خون میں نہلا دی گئی

ریاست دشمن دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرتگئے، پشاور پولیس لائنز حملےکا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد سربکف مہمند زہر خورانی کے نتیجے میں  ماراگیا جوکالعدم جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم دہشت گردسمجھا جاتا تھا۔

pakistan ttp reach ceasefire agreement amid fresh talks in afghanistan 1652884097 7412سربکف مہمند پشاورپولیس لائنز حملے کے علاوہ بھی  دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق سربکف مہمند کو  ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا تھا، اس کا ایک سبب قیادت پر کنٹرول کی جنگ بھی تھی کیونکہ سربکف مہمند کچھ عرصے سے خود کو نور ولی محسود کا نعم البدل بھی ظاہر کررہا تھا۔ذرائع کے مطابق بھتہ خوری اور بداخلاقی پر سربکف مہمند کی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں آئی تھیں۔

قبل ازیں کالعدم جماعت الاحرار کے سربکف مہمند نے اپنی تنظیم ٹی ٹی پی میں ضم کردی تھی۔واضح رہے کہ دہشت گرد سربکف مہمند سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481