اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، کشتی حادثے کے بعد ادارے متحرک

WhatsApp Image 2023 06 19 at 03.15.35

یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانیوں کی جانیں چلے جانے کے بعد ایف آئی اے سمیت متعلقہ سرکاری ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی باشندوں سمیت سینکڑوں تارکین وطن کو لیبیا سے یورپ لےجانے والی کشتی کو پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد اب تک صرف گجرات اور آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ کے سو سے زائد نوجوان لاپتہ ہیں۔ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی جانب سے آج یوم سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو دولت کمانے کے خواب دکھا کر بیرون ملک غیر قانونی طور پر بھیجنے والے ایجنٹوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے اور پولیس ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں نے اسلام آباد شیخوپورہ اور آزاد کشمیر میں چھاپا مار کر کشتی حادثے کے مرکزی ملزم سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث 11 ایجنٹ گرفتار کر لیے ، ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم طلحہ شاہ زیب کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس نے فاروق آباد کے رہائشی زاہد اکبر سے لیبیا بھیجنے کے 65 لاکھ وصول کئے تھے۔

e6c80650 0bc7 11ee b5af 25e80c61c11a

ادھر ڈی آئی جی پولیس میرپور ڈاکٹر خالد محمود چوہان کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور صرف آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کھوئی رٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمے میں قتل بالسبب اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں تاکہ ملزمان کو سزا دلوانے میں مشکل پیش نہ آئے۔

اس حوالے سے ایس پی کوٹلی ریاض مغل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل چوہدری ذوالقرنین ولد میر زمان قوم جاٹ ساکن دھناں حال مقیم لیبیا، شہباز ، طلعت، ساجد جنہوں نے مقامی ملزمان پر مشتمل انسانی اسمگلنگ کا منظم گروہ بنا رکھا ہے ۔ان اسمگلرز نےمتعدد افراد کو یورپ لے جانے کا جھانسا دے کر ان سے بھاری رقم بٹوری اور 14 جون کو اویس طارق ، توقیر، ساجد ، محمد اسلام ، ساجد یوسف ، عبدالجبار، محمد سفیر،محمد یاسر، محمد عمران، شمریز ، علی صابر، نبیل ،سنیل ، آزاد ، فریاد، ناصر اقبال، آکاش گلزار ، رئیس رفتاج ، محمدا رشد ، خالد حسین ، حامد اقبال ، عدنان شبیر ، حسیب الرحمن نامی افراد کو کشتی  میں بٹھایا ،جس میں 300 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی مگر اس میں 800افرادسوار کرائے گئے جو یونان کے ساحل پر سمندری حدود میں اُلٹ گئی۔

حادثے میں عدنان شبیر اور حسین الرحمن زندہ بچ گئے جن کا کہنا ہے کہ ا ن کے علاوہ کشتی میں سوار تمام لوگ ڈوب گئے تھے ،ان میں کچھ کی لاشیں نکالی گئی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحصیل کے 24 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے کارندوں نوید یعقوب ، مہتاب، آصف خان ، بابر رشید، مناظر حسین ، ظفر محمود، ارشد محمود، سہیل اقبال، فرید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ان ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481