مری میں پولیس اہلکاروں اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے شہری سے رقم ہتھیانے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے خصوصی نوٹس لے لیا۔
دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں پولیس اہلکار احتشام اور حماد اور ان کے ساتھی صائم اور جواد شامل ہیں،
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکارظاہر کرکے اس سے 25ہزار روپے ہتھیائے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابقسی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور مجرمانہ فعل کسی صورت قابل برداشت نہیں،شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
