تھانہ کاغان کی حدود کمال بن کے مقام پر سفاک ملزم نے اپنی سگی خالہ اور خالہ زاد بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
واقعے سے متعلق موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ کاغان کی حدود کمال بن سیری کے مقام پرصداقت ولد سائیں نامی سفاک ملزم نے اپنی سگی خالہ اور اس کے بیٹے اپنے خالہ زاد بھائی شعیب ولد غلام ربانی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،مقتولین کراچی سے اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سعید خان یدون بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ایس ایچ او کاغان نے بمعہ نفری ابتدائی کاروائی مکمل کی اور نعشوں کو تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا،
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خاندانی تنازعہ کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے،دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ کے فورا بعد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
|
d
|
