Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میئرکاانتخاب مسترد،کل ملک گیریوم سیاہ منائیں گے،حافظ نعیم کا اعلان 

Hafiz Naeem copy
WhatsApp Image 2023 06 15 at 14.07.04 1امیرجماعت اسلامی کراچی  اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کے جعلی انتخاب اور غیر جمہوری و غیر آئینی عمل کو مسترد کرتے ہیں، 15جون کا دن نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ اور ملک کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے حکومتی جبر و تشدد اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے زبردستی عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کیا اور جمہوریت کا گلا گھونٹا، سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے تمام 130ارکان موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کے 31منتخب نمائندوں جن میں 2خواتین بھی شامل تھیں‘کو اغواء اور لاپتا کر کے میئر کے انتخاب میں حصہ لینے اور ووٹ دینے سے روکا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جعلی انتخاب کو کالعدم قرار دے کر از سر نو شیڈول جاری کیا جائے، پیپلز پارٹی کی فسطائیت و جمہوریت کش رویے، مینڈیٹ پر ڈاکے اور الیکشن پر قبضے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جمعہ 16جون کو ملک گیر سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا، کراچی میں اہم پبلک مقامات پر احتجا ج اور یوم سیاہ منایا جائے گا،ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ آرٹس کونسل کے باہر پولیس کی سرپرستی میں جماعت اسلامی کے پر امن کارکنوں پر تشدد کیا گیا،پتھراؤ اورپولیس کی لاٹھی چارج سے کئی کارکنان زخمی ہوئے اور پولیس نے بھی ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ تمام گرفتار کارکنان رہا کیے جائیں، جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن میں چیئر مین کامیاب ہوئے ہیں، ہم عوام کے مسائل حل اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے،  پیپلزپارٹی نے عارضی طور پر سٹی کونسل میں قبضہ کیا ہے،چھینے گئے مینڈیٹ کو واپس لینے کے لیے آئینی و قانونی اور جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے، پُر امن احتجاج اور عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آرٹس کونسل کے احاطے میں  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو، سڑک پر موجود کارکنوں بعد ازاں ادارہ نور حق میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 حافظ نعیم الرحمن نے  مزید کہا کہ  جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رکھے گی، کارکنان موجودہ حالات میں بڑی جدو جہد کے لیے تیار رہیں، ہم حکومتی جبر و تشدد، غیر قانونی و غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے، پُر امن جمہوری جدو جہد اور مزاحمت کا کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔پیپلز پارٹی اگر یہ سمجھتی ہے کہ اس نے اپنا میئر مسلط کر لیا ہے اور اب معاملہ ختم ہو گیا ہے تو وہ کسی خام خیالی میں نہ رہے، معاملہ تو ابھی شروع ہوا ہے، ہم ایسی جمہوریت اور جمہوری عمل کو تسلیم نہیں کرتے جس میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہو۔
یہ کون سا قانون ہے جس میں 193والے ہار جائیں اور 173والے جیت جائیں، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی یا لڑائی نہیں ہے ہماری لڑائی جمہوریت دشمنوں سے ہے اور ان لوگوں سے ہے جنہوں نے جمہوریت کے نام پر غیر جمہوری رویہ اختیار کیا اور ہمارے مینڈیٹ پر قبضہ کیا، ہماری جیتی ہوئی سیٹیں چھین کر ہمارے نمبرز کم کیے، میئر کے انتخاب میں ہمارے ووٹروں کو اغواء و لاپتا کر کے روکا،ہماری لڑائی ان سے ہے اور یہ لڑائی اور جنگ جاری رہے گی، ہم ہارے نہیں جیتے ہیں، شکست ان کو ہوئی ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو اغواء اور لاپتا کیا، الیکشن پر قبضہ کیا  اور جمہوریت پر کالک ملی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481