اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سمندری طوفان سے کراچی- ٹھٹھہ-بدین اور دیگر علاقوں میں بارش

WhatsApp Image 2023 06 16 at 03.55.20

سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی شہر گجرات کے ساحل پر تباہی مچاتا ہواپاکستان کی ساحلی پٹی میں داخل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے سمندر میں لہروں کی سطح بلند ہوگئی،ساحلی علاقوں میں موجود عارضی قیام گاہوں میں پانی داخل ہوگیا،

پاک بحریہ کے اطلاعات مرکز کے مطابق سمندری طوفان کا ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا عمل شروع ہو گیا تھا۔کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں اور مکینوں کو حفاظتی مقامات کی طرف منتقل کیاجاچکاہے۔ کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول میں ہوا کی رفتار بہت تیز ہوگئی ،وقفے وقفے سے بارش بھی ہورہی ہے، تیز ہوا کے سبب  پول، درخت گر گئے ۔ بعض مقامات پر گھروں کی چھتیں بھی اڑیں، آبادی کے بروقت انخلا کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طوفان کے مرکز میں ہوائیں 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ ۔طوفان کے پیشِ نظر جنوبی مشرقی سندھ کے اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ بدین، سجاول، ٹھٹہ، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی  ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے چیف ریسکیو آفیسر ڈاکٹر اکرم بگٹی نے کہا ہے کہ طوفان کے رُخ میں تبدیلی کے باعث دباؤ میں کافی کمی آئی ہے اور آج شام تک دباؤ میں زیادہ کمی آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کافی آگے آیا ہے لیکن گڈانی اور وندر میں آبادی کو کوئی خطرہ نہیں\ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے کلمت میں بھی طوفان کے باعث بعض گھروں میں سمندری پانی داخل ہوا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481