اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سمندری طوفان کی دستک ، کراچی کے شہری خوف میں مبتلا

45fc451d c88c 46d8 affb ea8d875c8e21

سمندری طوفان "بپر جوائے” بھارتی گجرات میں تباہی پھیلانے کے بعد کراچی کے ساحل پر دستک دینے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق طوفان اپنا رخ تبدیل کر رہا ہے اور اگلے دس گھنٹوں کے دوران تیزی سے شمال مشرق کی سمت کو مڑ جاۓ گا ۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے چند سو کلومیٹر دور سے گزر جائے گا تاہم طوفان کی افواہوں اور مصدقہ و غیر مصدقہ اطلاعات کے باعث کراچی کے شہری شدید خوف کا شکار ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے جو اگلے چار روز 17 جون تک جاری رہے گی۔کراچی میں سو سے 120 ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ اور دیگر ساحلی علاقوں میں ڈیڑھ سو ملی میٹر تک بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2023 06 13 at 22.06.06WhatsApp Image 2023 06 13 at 22.06.06 1کراچی کے ساحل پر احتیاطی اقدامات
خوف کا بنیادی سبب یہ ہے کہ کراچی جیسا گنجان آبادی والا سب سے بڑا شہر تھوڑی سی بارش کے لئے بھی انتظامی طور پر تیار نہیں ہے اور چند منٹ کی بارش شہر کو جل تھل کر دیتی ہے۔سمندری طوفان کے باعث بارش کے ساتھ شدید ترین تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں بڑے بڑے بل بورڈز کا ایک جنگل آباد ہے جسے بار بار کی وارننگ کے باوجود اب تک نہیں ہٹایا جا سکا۔

انخلا تیزی سے جاری 

دوسری طرف کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

6b520082 d732 4295 8533 4e9867574d08 efb3b61a 801e 47f7 b91e 353b68121929
ساحلی علاقوں سے کم و بیش سی ہزار افراد کے انخلا کا انتظام کیا جارہا ہے جن میں سے تقریبا ایک تہائی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ، بحریہ ، رینجرز اور فضائیہ کے دستے بھی الرٹ ہیں۔ جبکہ ایدھی، چھیپا اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔لوگوں کو جانی اور مالی نقصانات سے بچاؤ کے لئے پاک فوج اور سول انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور اس حوالے سے تمام تر ممکنہ پیشگی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

6a1036d0 297c 4b62 b69e 81e668eb91fcکمشنر کراچی کا اعلامیہ

جوں  جو ں سمندری طوفان کراچی کے ساحل کے قریب آتا جا رہا ہے اس کے اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ کیٹی بندر شہر کو مکمل طور پر خالی کروا دیا گیا ہے اور وہاں اب ہو کا عالم ہے۔

پی آئی اے نے آج کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

سمندری طوفان کے پیش نظر پی آئی اے نے آج کی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ممکنہ تیز ہو اور گردو غبار کی وجہ سے پروازوں کا رخ متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ایئر لائن کی سیفٹی ٹاسک فورس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے جو آپریشنل ایریا پر موجود حالات اور جہازوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرے گی۔

b1785111 61f2 4968 ab2e 271b6e9a10dfجناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی

ادھر کمشنر کراچی نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے باعث اگلے دو روز میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تعلیمی سیمینارز اور دیگر تقریبات بھی منعقد نہیں کی جائے گی۔انٹر بورڈ کی جانب سے 14 اور 15 جون کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481