اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن میں تاخیر ہوئی تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی۔سراج الحق

540753 5448566 siraj akhbar

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن میں تاخیر کی مخالفت کرے گی۔ پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کے بیانات دیے جارہے ہیں، بتانا چاہتا ہوں یہ ملک اب کسی کی خواہش پر نہیں، آئین اور جمہور کی مرضی کے مطابق چلے گا۔ 2018 میں سلیکشن ہوئی، اب پی ڈی ایم بھی فکس میچ چاہتی ہے، موجودہ بندوبست 100 فیصد ناکام ہوگیا، یہ لوگ جتنی دیر اقتدار میں رہیں اور جو مرضی کرلیں، عوام کے دل اپنی طرف نہیں موڑ سکتے ایسٹ انڈیا کمپنی سے آزادی کے بعد آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی اختیار کرلی گئی۔ ملک اسلام کے نام پر بنا، جماعت اسلامی عوامی جمہوری جدوجہد سے یہاں اسلامی نظام نافذ کرے گی۔

لاہور کے الحمرا ہال میں انتخابات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا مگر پی پی کی ضد ہے کہ میئر جیالا ہوگا، ایک طرف نو لاکھ ووٹ ہیں دوسری طرف پیپلز پارٹی کے سوا تین لاکھ، مگر سوا تین لاکھ کو زندہ آباد اور نو لاکھ مردہ آباد کہا جارہا ہے، یہ ظلم اور جمہوریت پر ڈاکہ زنی ہے، جماعت اسلامی مافیاز کا مقابلہ کرے گی۔
تقریب میں امراء اضلاع، وسطی پنجاب سے جماعت اسلامی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز، خواتین اور کارکنا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجابی ترانہ حل تے صرف جماعت اسلامی بھی ریلیز کیا گیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ ان پر خود کش حملے کو ایک ماہ کے قریب ہوگیا ہے، ابھی تک  تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، جہاں ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے ساتھ ایسا ہورہا ہے وہاں عام پاکستانی کی کیا حالت ہوگی۔ بلوچستان بارور کے ڈھیر پر ہے، خیبر پختوانخواہ میں روزانہ لاشیں گررہی ہیں، ملک کا ہر علاقہ کچے کا علاقہ بن چکا ہے۔ عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا ہے، احتساب کے ادارے ناکام، عدالتیں بے بس ہیں۔ پانامہ لیکس کیس میں چار سال بعد سنوائی ہوئی تو سوال مجھ سے ہی پوچھا گیا کہ کہ ان افراد کا کیس لے کر نیب، اینٹی کرپشن کیوں نہیں گئے۔ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا کوئی ادارہ احتساب نہیں کرسکتا، اب صرف عوام کا ادارہ بچا ہے جو ووٹ کی طاقت سے لٹیروں اور ظالموں کا احتساب کرے گا۔ ملک پر مسلط پارٹیاں بری طرح پٹ چکی ہیں، یہ سب عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں جو قرضے لے کر خود کھاگئے اور اپنی جائیدادوں اور دولت میں اضافہ کیا۔ غریب کا بچہ بھوکا سوتا ہے، تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سات کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں، گیارہ کروڑ لوگ خطِ غربت سے نیچے ہیں، 85 فیصد عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں،سٹیٹس کو کے علمبرداروں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481