اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اسلام آبادمیں گرفتار

download 1 1

 سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی افضل ساہی کو اسلام آبادمیں گرفتار کر لیا  گیا ہے۔ انھیں  پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایک  مقدمے کے سلسلے میں  پیشی کے موقع پر حراست میں لیا گیا ہے۔

علی افضل ساہی  کے وکیل کے مطابق انہیں  انسداد دہشت گردی کے عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلکس کے باہر سے دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔  بی بی سی کے مطابق علی افضل ساہی کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی کا کہنا ہے کہ عدالت نے تھانہ گولڑہ مقدمے میں عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کی ہے۔

 واضح رہے کہ علی افضل ساہی منگل کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481