اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹک ٹاکر صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ

c26e53ac 1933 4c65 8dc8 c1788b8cd280

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی قریبی دوست اور اس کی ویڈیوز لیک  کرنے کے مقدمے میں ملوث ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کئے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صندل خٹک کے خلاف حریم شاہ ویڈیوز لیک کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔

اس موقع پر پولیس بے صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا  اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس کے جواب میں صندل خٹک کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481