اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

روات اوچھاکے نوجوان نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی

100157bc 68cc 4e3d a696 79c0b0722bc3

مری کی یو سی  روات  کے علاقے اوچھا میں نوجوان نے درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔  روات کے علاقے اوچھاہ ڈھوک تلوٹ کے رہائشی محمد حفیظ کے جواں سال بیٹے عبید کی خودکشی کے واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق محمد عبید عباسی  ولد حفیظ عباسی پر جنات کا سایہ تھا اور وہ اکثر بیمار رہتا تھا جس کی وجہ سے اسے دم بھی کراتے تھے۔ ورثا نے پولیس کو بتایا کہ اتوار کے روز عبید گھر سے چھری اور چادر لے کر نکلا تھا، جب شام تک واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی اور  گھر والے اسے تلاش کرتے رہے مگر کہیں سے کوئی سراغ نہ ملا ۔

پیر کے روز کسی نے اطلاع دی کہ عبید کی لاش قریبی کھیت میں درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ ورثا اور اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ پھگواڑی کے ایس ایچ او اسامہ گوندل عباسی کی سربراہی میں پولیس  اہلکاروں نے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی اور ورثا کے بیانات ریکارڈ کر کے میت ان کے حوالے کر دی گئی۔

f34e9d60 76bb 461b 9881 e6cbceb52fa3عبید کے ورثا پولیس کو تفصیلات بتا رہے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481