اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نکر بیروٹ خورد میں سلنڈر دھماکا، گھر کا ایک حصہ جل کر تباہ

86ebf8c2 e227 448a 891d baa6a032a46a

بکوٹ(نوید اکرم عباسی )
ایوبیہ کے نواحی علاقہ نکر یونین کونسل بیروٹ خورد میں رواں ہفتے کے دوران گیس سلنڈر کا دوسرا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ جل کر تباہ ہو گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی ندیم عباسی حال مقیم نکر قطبال کے گھر سلنڈر لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا، عینی شاہدین کے مطابق  دھماکہ اتنا شدید تھا  کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ اہلیان علاقہ نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ دھماکے میں گھر کا ایک کمرہ اور کجھ سامان جل گیا جبکہ بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ گھرکے مکین مکمل طور پر محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے میں سلنڈر دھماکے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ فان گیس کمپنی اور ایجنسی مالکان ان واقعات کا نوٹس لیں اور عوام ناقص یا لوکل کمپنی کے سلنڈر خریدنے سے گریز کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481