اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلا روسی تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا

WhatsApp Image 2023 06 12 at 02.58.38

پاکستان کی  تاریخ میں پہلی بار پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق  روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘  183 میٹر لمبا ہےجس میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق یہ بات خوش آئند ہے کہ سمندری طوفان سے قبل ہی روسی بحری  جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔پاکستان نے رواں برس اپریل میں ایک لاکھ ٹن خام تیل روس سے منگوانے کے لیے آرڈر دیا تھا جس کے تحت ایک لاکھ ٹن خام تیل روس سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔ خام تیل کا جہاز کچھ دنوں پہلے عمان کی بندرگاہ پر پہنچا تھا جسے دو چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سوہار پورٹ پر روسی جہاز سے دو لاکھ ٹن خام تیل پاکستان لائے جانے کا امکان ہے،اور بقیہ خام تیل بھی دو سے تین جہازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا، واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان ابتدائی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن خام تیل لانے کا معاہدہ طے پایا ہے، اس معاہدے میں تیل کی قیمت اور دیگر تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں، روسی تیل بھاری ہونے کے سبب پاکستان کی تمام ریفائنریز میں ریفائن نہیں کیا جا سکے گا بلکہ  پاکستان آئل ریفائنری میں ریفائن ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481