اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی بہن اور بہنوئی کیخلاف بڑااراضی اسکینڈل سامنے آ گیا

WhatsApp Image 2023 06 12 at 03.04.47

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  نے عمران خان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ  اور بہنوئی احد مجید خان  کے خلاف  6ارب مالیت کی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خریدنے کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

ضلع لیہ میں 5 ہزار 261 کنال قیمتی اراضی فراڈ کے ذریعے سستے داموں خریدنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے شوہر احد مجید سے مل کر  زمینوں کے جعلی انتقالات کرائے اورغیر قانونی طور پر قبضہ لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ نے اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے صرف 13 کروڑ میں خریدی۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق زمین 22-2021 میں خریدی گئی اور  غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ رقبہ تب خریدا گیا جب ایشیائی ترقیاتی  بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ مقامی لوگوں سے 500 کنال زمین چھینی گئی اور انہیں ضلعی انتظامیہ نے زمین چھوڑنے پر مجبور کیا ۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ غلام اصغر پٹواری نے 2 ہزار کنال کی جعلی میوٹیشن کی۔ اے سی ای لیہ سرکل نے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے رپورٹ تیار کی۔ترجمان نے کہا کہ زمین مالکان نے ملزمان کے خلاف مقامی تھانے میں زبردستی زمین خریدنے کی شکایات درج کرائی تھیں جبکہ کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ نہ آسکی۔ترجمان اینٹی کرپشن عبدالواحد کے مطابق چھاپے لاہوراورلیہ میں واقع ان کےگھروں پرمارے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481