اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رومیو کلر ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد

90aeef22 3ae4 4872 a5b0 c987b5d2bcaf

اسلام آباد  پولیس نے رومیو کلر ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کوگرفتار کر کے  ان کے قبضے سے16 قیمتی موبائل  اور نقدی برآمدکر لی،مذکورہ جرائم پیشہ  گروہ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں میڈیا نمائندگان سے لوٹ مار  سمیت 25 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے،

اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کی حدود میں  گذشتہ چند ماہ سے متحرک 3رُکنی گینگ جوکہ ہل روڈ، پربت روڈ، بلیوایریا، اورفضل الحق روڈ، سٹاک ایکسچینج میٹر واسٹیشن، سیکٹر F-6 اور سیکٹر F-7میں گن پوائنٹ پرشہر یوں کو لوٹنے میں ملوث تھا، اس گینگ نے میڈیا اینکرز کے علاوہ رواں ماہ ایک فرانسیسی شہری کے ساتھ بھی گن پوائنٹ پر واردات کے دوران آئی فون اور قیمتی اشیاء چھینی تھیں۔یہ گروہ رومیو کلر کے نام سے بدنام ہے۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل، اسلحہ معہ ایمونیشن، چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون، نقدی برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 25 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

کوہسار کے علاوہ تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ اور انڈسٹریل ایریاکی حدود میں وارداتوں کے انکشاف بھی کئے ہیں،ملزمان انتہائی خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان سے بقایا مقدمات کی ریکوری کے ساتھ فرانسیسی شہری اورمیڈیا اینکر پرسن کے کیس کے آئی فون بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کے قبضہ سے ریکور ہونے والے موبائل فونز کے IMEI نمبرز کی تفصیل بھی جاری کی جارہی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481