اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میرانشاہ میں فورسز سےجھڑپ میں 3 دہشت گردہلاک، 3 فوجی شہید

WhatsApp Image 2023 06 12 at 00.03.02

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ  4 زخمی  بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  9 اور 10 جون کی درمیانی شب ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں  کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔دہشت گردوں کی گولیاں کھا کر مادر وطن پر قربان ہونے والے شہدا میں صوبیدار اصغرعلی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں، صوبیدار اصغرعلی شہید کی عمر 40 سال اور تعلق لکی مروت سے تھا، سپاہی نسیم خان شہیدکی عمر  صرف 26 برس تھی اور ان کا تعلق بھی لکی مروت سے تھا، سپاہی محمد زمان شہید کی عمر 22 سال اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

پاک فوج کے شہید جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات وبہادری سے مقابلہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481