اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہین صہبائی،حیدرمہدی،وجاہت سعیداور عادل راجہ کیخلاف مقدمہ

WhatsApp Image 2023 06 11 at 23.49.47

اسلام آباد پولیس نے   9مئی کے موقع پر  لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی پراکسانے والے چار  افراد کو مقدمے میں بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے چار افراد سمیت 29 افراد کو نامزد کر دیا ہے  اور اور ایک شہری کی مد عیت میں   ان افراد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے ۔

اس حوالے سے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں  مقدمہ درج  کراتے ہو ئے  محمد اسلم نامی شہری  نےموقف اختیار کیا کہ میں 9 مئی 2023 کو  ترمزی مسجد چوک 11/1-G میں موجود تھا کہ مشتعل ہجوم نے توڑ پھوڑ اور دہشت گردی پھیلائی، میں اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں جار ہا تھا کہ جب دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے پاس سے گزرا تو 25 نامعلوم لوگ جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں، شاہین صہبائی،سید حیدر رضا مہدی، وجاہت سعید خان اور عادل فاروق راجہ کے ویڈیو پیغامات اور ٹویٹر اکاؤنٹ کے سکرین شاٹ اور سوشل میڈیا کے سکرین شاٹ کے ذریعے لوگوں کو  جلاؤ گھیراؤ پر اکسار ہے تھے جسس کا مقصد سب لوگوں کو عسکری تنصیبات پر حملہ کر کے ملک میں بغاوت اور انتشار پھیلانا تھا،

مقدمے کے مطابق یہ تمام لوگ براہ راست 9 مئی کے واقعات میں اپنے ویڈیو پیغامات اور دیگر ذرائع سے دہشت گردی کے لئے اکساتے رہے اور دہشتگردی کے تمام عوامل کی تشہیر بھی کرتے رہے ۔ مدعی کے مطابق جب میں نے مزید تجسس پر ان افراد کے سوشل میڈیا کو چیک کیا تو اس بات کا ادراک  ہوا کہ تمام مندرجہ بالا اشخاص ایک منظم سازش کے ذریعے باہم صلاح مشورے کے ساتھ  غیر ملکی اور دشمن ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاک فوج کو بد نام کر رہے ہیں اور فوجی جوانوں کے اندر بغاوت ان کے حلف سے رو گردانی کرانا چاہتے ہیں اس طرح پاک فوج کو کمزور کر کے ملک کے اندر دہشت گردی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں اسطرح ملک کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں۔

مدعی کے مطابق اس مذموم مقصد کے حصول کے لئے  اکثر اوقات  یہ افراد اپنی پاک فوج کے خلافہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں اور دہشت گردوں کے عوامل اور کاروائیوں کو اجا گر کرتے رہتے ہیں۔ ان حرکات کا مقصد عوام اور حکومت کے اندر خوف اور دہشت پیدا کرنا ہے اور سرکاری املاک پر حملے کرانا اور جلاؤ گھر اؤ اور توڑ پھوڑ کے ذریعے دہشت گردی پھیلانا ہے۔ اس طرح سرکاری اور عسکری تنصیبات پر حملے کرا کر اور اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں پر حملے کروا کر دہشت گردی پھیلانا ہے اور ملزمان کے اس انداز سے دہشتگردی کے واقعات میں براہ راست پیغامات کے ذریعے ملوث ہو کر عوام میں خوف اور دہشت کی فضا پیدا ہو گئی ہے، پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481