اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولیا بکوٹ کی فضہ عباسی سپیشل ورلڈ اولمپکس میں شرکت کیلئے برلن روانہ

db223bf8 9228 4bb5 b343 8841d043b64f

بکوٹ(نویداکرم عباسی )
سرکل بکوٹ کے گاوں مولیا کی قوت گویائی سے محروم ساتویں جماعت کی سپیشل بچی فضہ حفیظ عباسی سپیشل ورلڈ اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے جرمنی کے شہر برلن روانہ ہو گئی۔ ضلع ایبٹ آباد کی اس ہونہار اور قابل فخر بیٹی نے جہاں صوبائی مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ،وہیں یہ اعزاز بھی حاصل کیا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ سے صرف وہی ان مقابلوں میں شرکت کی حقدار ٹھہری ۔ ایبٹ آباد کے رائز سکول فار انکلوزو ایجوکیشن جھنگی کی طالبہ فضہ بیڈمنٹن کی ماہر اور بہترین ایتھلیٹ کے طور پر جانی جاتی ہے جس نےاسپیشل اولمپکس کے صوبائی گیمز میں تین گولڈ میڈل حاصل کیے ۔

فضہ حفیظ خیبر پختونخوا کی واحد طالبہ ہے جو ورلڈ گیمز برلن جرمنی 2023میں شرکت کرنے جا رہی ہے ۔۔سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بکوٹ کے مردم خیز خطے سے خداداد صلاحیتوں کی مالک اس ہنس مکھ ننھی پری  کے والد کاورباری شخصیت اور والدہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں جن کی بیٹی نے نہ صرف والدین ،خاندان اور  علاقہ بلکہ پاکستان کا نام روشن کرنے اور قومی پرچم کو سربلند کردیا اورکامیابی کی راہ میں  اپنی معذوری کو آڑے نہ آنے دیا اور اس طرح وہ  دوسرے طلباء وطالبات کے مشعل راہ بن گئ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481