اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یاسمین راشد کاریمانڈ،خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کیلئے درخواست دiدی

88059212 b061 4770 b10d 0a1c09b3b9e0

رہائی کے بعد حال ہی میں دوبارہ گرفتار ہونے والی  تحریک انصاف کی رہنما  اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں یاسمین راشد کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے لاکرپیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے  استدعا منظور کرتے ہوئےدو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، اورہدایت کی کہ 12 جون کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر گلبرگ  لاہور میں عسکری  ٹاور کو جلانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔

ادھر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ، صنم جاوید،طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ سمیت آٹھ خواتین  نے ضمانت کیلئے درخواست دائرکر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کےجج اعجاز احمد بٹر نے درخواستوں کی  سماعت کی۔ عدالت نےپراسیکیوشن کو 12 جون کیلئےنوٹس جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر پولیس سےمقدمےکا ریکارڈ طلب کر لیا۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481