اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کا خدشہ، الرٹ جاری

Capture 4

عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سرکاری طور پر الرٹ جاری کرنے کے ساتھ خصوصی احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  قربانی کی عید سے پہلے  بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ملک گیر نقل و حمل ہوتی ہے جس کی وجہ سے عید کے دنوں میں کانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ  خریدار پوری آستین والے کپڑے پہن کر مویشی منڈی جائیں اور واپسی پر فوراً نہا کر لباس بدل لیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو مویشی منڈی لے جانے سے گریز کیا جائے۔

قومی ادارہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کانگو وائرس کے حوالے سے تیار کردہ ہدایت نامہ متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ اس کی روشنی میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ بروقت حفاظتی اقدامات سے ہی کانگو وائرسسے بچائو ممکن ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ کانگو بخار خطرناک نیرو نامی وائرس سے لاحق ہوتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481