اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ محمود نےاستحکام پارٹی کےقیام کو "ڈیتھ آن ارائیول” قرار دیدیا

d225cb09 0d7c 453e abb5 9df65a27e879

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آنے والے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود نےاستحکام پارٹی کےقیام کو "ڈیتھ آن ارائیول” قرار دےدیاہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود نے پارٹی سربراہ عمران خان سے دو روز پہلے کی تلخ ملاقات کے بعد آج ایک اور ملاقات کی ہے، جس میں ان کا اعتماد لوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم اس ملاقات کی تفصیل تاحال دستیاب نہیں ہو سکی۔بعض ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قیدکارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہبجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں، بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسہ رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی، تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوگا پیسہ کہاں ہے آپ کے پاس؟ بجٹ میں ساڑھے 600 ارب کا سرپلس دکھایاگیا ہے وہ کہاں سے آئے گا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے اس لیے الیکشن تو ہونا ہے اب اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو کہہ نہیں سکتے۔جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے، ہر سیاسی شخصیت کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق ہے، آئین کے مطابق چلنا ہے تو الیکشن کرانے پڑیں گے۔

شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور

ادھرانسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔شاہ محمود قریشی نے تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ اور سرور روڈ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے 27 جون تک ان کی  عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481