اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی دہشتگرد بھارتی نژاد ثنااللہ غفاری افغانستان میں مارا گیا

da54b88a 2ba6 4fcc 9922 b43d7e36c9fe

پاکستان کا دشمن اور عالمی  سطح پر دہشت گرد قرار دیا گیا ثنااللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان  کے شہر کنڑ میں ماراگیا۔ ثنااللہ غفاری انتہائی خطرناک دہشت گرد تھا جو پاکستان  کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی انتہائی مطلوب تھا اور اس کے سر کی بھاری قیمت مقرر تھی۔

ثنااللہ غفاری اور اس کے اہل خانہ بھارت سے ہجرت کرکے افغانستان آئے تھے، اس کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا اور اس نے مدرسہ کابل سے مذہبی تعلیم حاصل کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ثنااللہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں ملوث رہا، وہ اپریل 2020 سے اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبے کا سرغنہ تھا جو تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز بھی تھا۔

دسمبر2021 میں اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی یونین نے اسے نہ صرف  عالمی دہشت گرد قراردیا تھا،بلکہ اس کے سر پر ایک کروڑ ڈالر انعام بھی مقرر کیا تھا۔

دہشتگرد ثنااللہ غوری کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور امام بارگاہ قصہ خوانی بازارپشاور پرحملوں میں ملوث تھا جب کہ وہ ننگرہار افغانستان میں جیل توڑنے کے علاوہ ، ازبکستان اورتاجکستان میں راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔علاوہ ازیں اس نے ایران میں شاہ چراغ مزار دھماکا اور مزار شریف افغانستان میں مسجد پر حملے بھی کیے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481