اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجٹ میں فری لانسرز کیلئے کن مراعات کا اعلان کیا گیا؟

69263eac 761e 42ff 93e5 6f87da505dbd

حکومت نے آئندہ مالی سال  کے بجٹ میں فری لانسرز کیلئے  خصوصی ٹیکس سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز معیشت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے ہیں جن کا برآمدات میں نمایاں حصہ ہے. پاکستان اپنا کاروبار کرنے والے "فری لانسرز ” کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، لہٰذا اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

* آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس 0.25 فیصد کی رعایتی شرح کی سہولت 30 جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی،

٭کاروباری ماحول میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے 24 ہزار ڈالر تک کی سالانہ  برآمدات پر فری لانسرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

٭ آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر بغیر ٹیکس درآمد کر سکیں گے، ان درآمدات کی حد 50 ہزار ڈالرز سالانہ مقرر کی گئی ہے۔

٭ اسی طرح آئی ٹی خدمات اور ایکسپورٹرز کے لیے آٹومیٹڈ ایگزیمشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے گا اورآئی ٹی کے شعبے کو اسمال میڈیم انٹرپرائزز کا درجہ دیا جارہا ہے جس سے اس شعبے کو انکم ٹیکس ریٹس کا فائدہ ملے گا۔

٭ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ  اسلام آباد کی حدود میں آئی ٹی سروسز پر سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح  15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کی جارہی ہے، اس کے علاوہ اس شعبے میں قرضوں کی فراہمی کی ترغیب کے لیے بینکوں کو اس شعبے میں 20 فیصد کے رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل ہوگا،

٭وزیر خزانہ نے بتایا کہ اگلے مالی سال میں 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو فنی تربیت دی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481