اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سی ایس ایس کےامتحان میں 98 فیصد امیدوار فیل ہو گئے

Vp9WvV7YKdH4k8sKRePcE8 1200 80

سی ایس ایس کےامتحان کے سامنے آنے والے مایوس کن نتائج نے ملک کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں کیونکہ مقابلے کے امتحان  میں 98 فیصد امیدوار فیل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن  نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ایف پی ایس سی  کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  2022کے تحریری امتحان میں 20262 امیدواروں نے حصہ لیا،جبکہ تحریری امتحان میں  صرف393 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جو کل امیدواروں کے دو فیصد سے بھی کم بنتی ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والوں میں 223 مرد اور 151 خواتین شامل ہیں،اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کی شرح 1.85فیصد رہی۔

ایف پی ایس سی نے اعلان کیا ہے کہ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 374 امیدواروں کی سفارش کی ہے، گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 146 مرد اور 91 خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481