اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ، آٹے دال،چینی پر سبسڈی

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تفصیل

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافہ جبکہ پنشن میں ساڑھے سترہ  فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ساٹھ برس کی عمر میں ریٹائر ہونے والے نجی ملازمین کیلئے  ای اوبی آئی کی پنشن  ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپےکر دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 16 کی تنخواہ میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے 22 کے لیے 30 فیصد اضافے اور پنشن میں 17 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔پنشن کی مد میں 761 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ علاوہ ازیں پنشن کے مستقبل کے اخراجات کی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پنشن فنڈقائم کیا جائے گا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی بچت کے شہداء اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کی حد 50لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے  گذشتہ  مالی سال میں  250 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ موجودہ  بجٹ 23-2022 میں 360 ارب روپے تک بڑھا دیا تھا۔ رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 40 ارب روپے کا مزید اضافہ کر کے 400 ارب کیا گیا۔ اگلے مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 450 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ  بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ 60 لاکھ بچوں سے بڑھا کر تقریباً 83 لاکھ تک کیا جائے گا۔ جن میں 52 فیصد تعداد بچیوں کی ہے۔ اس مقصد کے لیے 55 ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔92 ہزار طالب علموں کو بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ دیا جائے گا جس کے لیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 آٹے، چاول، چینی، دالوں اور گھی پر ٹارگٹڈ سبسڈی

وزیر خزانہ نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے لیے 35 ارب روپے سے مستحق افراد کے لیے آٹے، چاول، چینی، دالوں اور گھی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ مستحق افراد کے علاج اور امداد کے لیے پاکستان بیت المال کو 4 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یونانی ادویات عام طور پر دیہاتی اور کم آمدنی والے افراد استعمال کرتے ہیں جن کی سہولت کے لیے یونانی ادویات پر سیلز ٹیکس کی شرح 1 فیصد کی جارہی ہے۔ خزانہ نے بتایا کہ2017 ، 2018 میں ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی مقروض بیواؤں کیلیے بھی بجٹ میں اسکیم رکھی گئی ہے۔اس حوالے سے اسکیم متعارف کروا ئی جارہی ہے جس کے تحت بیواؤں کے 10 لاکھ روپے تک کے بقایاجات حکومت ادا کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481