اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یونین کونسل بکوٹ میں جنگلی جانوروں کا راج،انسان خطرے میں

8 2

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
یونین کونسل بکوٹ میں جنگلی جانوروں کا راج, انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے محکمہ وائلڈ لائف لمبی تان کر سو گیا ۔

یونین کونسل بکوٹ کے گاؤں علی آباد میں چیتے کا آبادی میں مٹر گشت  معمول بن گیا۔سکول کے بچوں کےلئے آنا جانا مشکل ھو گیا۔ جمعرات کو  بھی گورنمنٹ ہائی اسکول علی آباد (ڈی ایس ایس) میں سکول کے پاس چیتا دیکھا گیا۔ ایک خاتون ٹیچر بال بال اس کے حملے سے بچی ۔ اس سے قبل بھی اس یونین کونسل اور علی آباد میں چیتے نے جانوروں کے ساتھ انسانوں کو نشانہ بنایا۔ عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دار اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیں اور محکمہ وائلڈ لائف کو فوری طور پر اطلاع دی جائے۔تاکہ کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع ہونے سے بچا جا سکے۔

محکمہ وائڈلائف کی غفلت لاپروائی کے باعث  علی اباد میں چیتے نے گاؤں میں لوگوں کے لاکھوں کے مال مویشی مار ڈالے۔ سب سے زیاد گاؤں علی آبادکے محلہ کالابن جنڈالہ میں بکریاں چیتے کا شکار بنیں۔ اس کے علاوہ علی آبادکے مختلف محلہ جات میں آبادی کے اندر روزانہ کا معمول بن گیا ھے لوگوں کی بکریاں نشانہ بن رھی ھیں مگر کوئی پرسان حال نہیں اب جانوروں کے بعد انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ ھے ۔جمعرات کو مڈل سکول علی اباد کے قریب بھی دن کو چیتا دیکھا گیا جبکہ مڈل سکول میں سیکنڈ شفٹ میں ھائی کی کلاسس چلتی ھیں جسکی چھٹی دیر سے ھوتی ھے جو کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب ھو سکتا ھے بذریعہ سوشل میڈیا اعلیٰ حقام و وائیڈلائف کے حکام سے فوری اقدام کی اپیل ھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481