اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ڈی ایم حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے گی۔گورنر غلام علی

WhatsApp Image 2023 06 09 at 02.01.13

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت مشکل معاشی حالات سے گزر رہی ہے۔وفاقی بجٹ میں عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دے گی ۔حکومت نے آٹے اور گھی کی قیمت میں بجٹ سے پہلے ریلیف دیا ہے ،ترقی کی ہر اینٹ میں سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومت قوم اور ملک کی مشکل حل کرنے میں مصروف عمل ہے۔سابق حکومت نے صحت کے نظام کا بیڑہ غرق کیا آج ان کا ہر فعل پکار پکار کر کہہ رہا ہے انکوائری کرو۔انہوں نے لوگوں کو گھروں میں بیٹھ کر گالیاں دینے کے لئے بھرتی کیا۔الیکشن کے لئے بال گورنر کے کورٹ سے نکل چکی ہے سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کو ایک ہی روز کرانے کا کہا ہےاور سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنے پر زور دیا ہے۔جو خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

9b9f3f7a 922c 446f b00f 022c7f999cea c1496d07 8bae 49c7 8547 b199220215fb

اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا غلام مجتبیٰ ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی محبت اعوان ،جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی،چیمبر آف کامرس کے مرکزی رہنما حاجی افتحار خان ،کامرس کالجز پروفیسر ایسوسی ایشن ہزارہ کے صدر قاری شفیق الرحمن عباسی، علمائے کرام کے علاوہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری ،سابق صدور ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،محمد عامر شہزاد جدون ،سردار محمد شفیق بھی موجود تھے ۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے بورڈ بنا کر عوام کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ۔

گورنر نے کہا کہ حکومتی ادارے کسی سے زیادتی نہ کریں لیکن رعایت بھی نہ کریں۔9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف سوچ سامنے آئی ہے۔جناح ہاؤس کو آگ لگائی گئی۔اس سب کے پیچھے وہ دس سال سوچ کو پروان چڑھاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ،رینجر ،اور پولیس والوں کی وجہ سے قوم چین میں رہتی ہے۔نو مئی کے بعد قوم نے ثابت کیا وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہے جو آئین کو تحفظ دے رہی ہے۔

گورنر حاجی غلام علی خان کا کہنا تھا ملک کے لئے ہم سب اک ہیں یہ ملک قائم ودائم رہنے کے لئے بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کی بات کو عوام تک پہنچانے کا زریعہ ہے اس شعبہ کو کبھی مشکلات میں نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایںٹ آباد پریس کی تزئین وآرائش بہترین قائدانہ سوچ کی عکاس ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور ان کی کابینہ ایبٹ آباد پریس کلب کی ضروریات کو پوری کرے گی۔

قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان صدر اے یو جے ثاقب خان ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے صحافیوں کے ساتھ ہر صوبائی اور وفاقی حکومت نے تعاون کیا ہے۔انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کے 30 سے ذیادہ صحافیوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے اور اتنے ہی صحافیوں کی لائف انشورنس کی گئی جس کی سالانہ اقساط پریس کلب کے فنڈ سے ادا کی جاتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481