اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے تلخ ملاقات ، چہرہ اتر گیا ۔

c9cc0a68 f2b3 4f20 9dc7 9730ff8cea77

عمران خان نے اپنے ہاتھوں نامزد کردہ جانشین کو تلخ یادوں کے ساتھ لوٹا دیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کی اپنے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے زمان پارک ملاقات کشیدہ ماحول میں ہوئی۔ واپسی پر قریشی کا اتراہواچہرہ اندرونی کہانی بیان کر گیا ، صحافی کے سوال پر عمران گول مول جواب دے کرٹال گئے۔
شاہ محمود اور عمران خان کی گزشتہ روز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی جب چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تو تازہ دم تھے اور میڈیا سے گفتگو کا کہہ کرگئے لیکن ملاقات سے واپسی پر ان کا چہرہ اترا ہوا تھا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نےعام ملاقات والےکمرے میں قریشی سے ملاقات نہیں کی، ان کی بلکہ ویڈیو ریکارڈنگ روم میں ملے ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے ورکرزکو ریلیف دلوانےکےلیے پالیسی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ورکرز پکڑےگئے ہیں ان کےلیےکوششیں کرنی چاہئیں اور پارٹی کو دوبارہ سسٹم میں لانے کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر لان میں واک کے دوران بھی گفتگو کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد شاہ محمود کا موبائل فون مسلسل بندملا۔ادھر عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران کمرہ عدالت میں کورٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاستدان پارٹی چھوڑ کر نئی جماعت میں گئے انھیں گڈ لک کہتا ہوں۔جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کیونکہ اللہ نے پی ٹی آئی کو الیکٹیبلز سے آزاد کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کےے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود سے میٹنگ کیسی رہنی تھی وہ ایک ماہ جیل گزار کر آئے ہیں

۔اس موقع پر عمران خان نے ایک مرتبہ پھر نو مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ اگر شفاف انکوائری ہوتی ہے تو وہ ثبوت پیش کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا تو آئینی حق ہے لیکن جن افراد نے نو مئی کو عمارتیں جلائیں، ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل صرف اور صرف صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کو کوئی اور طاقت نہیں بلکہ صرف ووٹرز اور عوام مائنس کرتے ہیں۔اس سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وہ کبھی باہر جانے کا نہیں سوچ سکتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481