اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باغ الیکشن پی پی کے ضیاء القمر جیت گئے ۔ مشتاق منہاس کو شکست

f82d88f5 e590 44cc 92e6 212de94acf99

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس دوسرے نمبر پر رہے جنہیں جماعت اسلامی اور تنویر الیاس کی بھی حمایت حاصل تھی۔

7b3cdbea 341e 40c8 a094 955acdb4e1e7 702ae107 e20e 47f0 a0ae 95af1aacddefمشتاق منہاس نے اپنے حریف ضیاالقمر کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی

الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر نے 25755 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کر لی ہے ، جبکہ نواز لیگ کے مشتاق منہاس 20485 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی ٹی آئی کے کرنل محمد ضمیر نے صرف 4942 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے گیارہ ہزار ووٹ لیے تھے۔ جبکہ اس حلقے سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ عدالت کی جانب سے انہیں نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سردار تنویر الیاس نے بھی  ذاتی حیثیت میں مسلم لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس کی حمایت کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481