اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جناح ہاؤس حملہ کیس۔خدیجہ شاہ سمیت13 خواتین پھرجیل روانہ

76ce2228 b722 4530 bb72 e8476c0fcc6e

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے5 روزہ ریمانڈ کے بعد عالیہ حمزہ، صنم جاوید ، طیبہ راجہ سمیت 13خواتین کو عدالت میں پیش کیاگیا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے۔مال مسروقہ،پٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے جس کیلئے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے تاہم  عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ،صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کرا لیا ہے۔ خواتین نے پیٹرول بم کا استعمال بھی کیا جو برآمد کرانا مقصود ہے۔ جج نے استفسار کیا کہ آپ نے پہلے جسمانی ریمانڈ میں پیٹرول بم کا نہیں لکھا تھا، آج آپ لکھ کر لے آئے۔بعد ازاں عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی مل گئی

وفاقی  وزارت داخلہ نے امریکی سفارت خانے کی درخواست پر معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔خدیجہ شاہ کے معاملے پر امریکی سفارت خانے نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی  یہ درخواست وزارت خارجہ کے ذریعے وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔وزارت داخلہ نےہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی قونصلیٹ لاہور سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481