اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وکیل کے قتل کا الزام۔عمران خان کیلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی

748578 1273276 PM Imran updates

عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کے مدعی ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل نے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے مشکلات مزید بڑھا دیں ، حکومت نے عمران خان کو ان کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے، جو پی ٹی آئی قیادت کیلئے خطرے کی ایک اور گھنٹی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ عبدالرزاق شر گزشتہ روز گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے،انہیں نامعلوم ملزمان نے دواطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا، کوئٹہ کے نواحی علاقے ایئرپورٹ روڈ پر منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وکیل عبدالرزاق جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر اپنے ایک کزن کی گاڑی میں گھر سے ہائی کورٹ جا رہے تھے۔ پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق مقتول ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کو 2 اطرا ف سے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا اور انہیں سینے، پیٹ اور گردن میں 15 گولیاں لگیں۔

واقعے پر وکلا برادری کا شدید ردعمل سامنے اآیا اور کوئٹہ کی تمام عدالتوں میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے حکومت سے  قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔سینئر وکیل امان اللہ کنر انی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے ہائی کورٹ میں اپنی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعاکی تھی اور اس آئینی درخواست کی سماعت بدھ کو ہونا تھی۔کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد کاکڑ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر سینیئر وکلا کے ہمراہ سول اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے بتایا کہ واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں واقعے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ، سیشن کورٹ اور ضلعی کچہری میں مکمل بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ 3 روزہ یوم سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

سینئر وکیل میر عطااللہ نے بتایا کہ عبدالرزاق شر نے چیئرمین تحریک انصاف کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا تھا۔اس کے علاوہ مقتول وکیل نے ایک اور پٹیشن بھی فائل کی تھ جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور انھیں تحفظ فراہم کیا جائے لیکن حکومت کی جانب سے انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا اور افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔

ادھروزیراعظم کے معاون خصوصی برئے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد کر دیا اور کہاکہ عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، وہ سنگین غداری کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف درخواست کے مدعی تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عبدالرزاق شر کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت بن گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481