اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے نام 117 بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

farah

قومی احتساب بیورو  نے بشرٰی بی بی کی دوست  فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کرلیا۔ فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے نام 117 بینک اکاؤنٹس ہونے کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پر آگئے ، جس میں بینک اکاؤنٹس میں بزدار دور حکومت میں ساڑھے4 ارب کی مبینہ ٹرانزکشنز کا انکشاف ہوا۔ دونوں ملزمان کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئیں ، 2021 میں ملزمہ فرح گوگی نے ایف بی آر کو کل 97 کروڑ کے اثاثہ جات ظاہر کئے تھے۔

فرح گوگی اور ان کے شوہر کی ملکیت 10 کمپنیز کا بھی پتہ لگایاگیا جومبینہ مالی لین دین کیلئے استعمال ہوتی رہیں، تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیم نے فرح گوگی کیلئے کام کرنےوالے کیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا ہے۔ کیش بوائے نے مجموعی طور پر 860 ملین کی کیش ٹرانزیکشن کا اعتراف کیا ، شواہد نیب نے حاصل کرلئے ہیں ، ریکارڈ کےمطابق فرحت شہزادی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ وائٹ کرائے۔ فرح گوگی ،احسن جمیل کےاثاثہ جات میں3سال کےدوران مبینہ طورپر420فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملزمان نے 2018 سے 2021 کے دوران 1 ارب سے زائد کی جائیدادیں بھی بنائیں۔ نیب تحقیقات میں احسن جمیل اور فرح گوگی کے نام 19 گاڑیاں بھی پائی گئی ہیں ، نیب نوٹس میں ملزمان کو 8 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب طلب


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481