اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کاروباری مراکز رات آٹھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ تاجروں نے مسترد کر دیا

49758

حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں کاروباری مراکز اور بازار رات آٹھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تاجروں اور دکانداروں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی پر عملدرآمد ممکن نہیں۔ اس سے ہمارے پہلے سے تباہ حال کاروبار مکمل تباہ ہو جائیں گے اور اکثریت کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ملک بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں بلوچستان کے وزیراعلی کے سوا دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلی نے بھی شرکت کی جبکہ بلوچستان کی نمائندگی وہاں کے وزیر منصوبہ بندی نے کی۔

49757

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متعلقہ صوبائی حکومتیں توانائی بچت کے منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہیں۔

وفاقی وزیر  نےکہا کہ ہم ملک کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں مگر خدشہ ہے کہ اس سال تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک نہ چلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے لیے اپنے طور طریقے بدلنا پڑیں گے۔ ترقی حق کے طور پر نہیں ملے گی اس کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔ 10 سال سے پہلے پالیسیاں نتائج نہیں دیتیں۔

دوسری جانب تاجروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اس حوالے سے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ گرمی کے اس موسم میں رات 8 بجے دکانیں کسی صورت بند نہیں کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481