جڑانوالہ فیصل آباد کے ایک کروڑپتی بھکاری مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں انکشافاتی الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اس سے 7 لاکھ روپے چھین لئے ہیں، تاہم پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔منگل کے روز اس حوالے سے پٹیشن دائر کرتے ہوئے مظفر حسین نے بھری عدالت میں بتایا کہ میں خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم ادا کرنے کے لیئے جا رہا تھا کہ پولیس نے روک کر رقم چھین لی اور میرے سامنے آپس میں بانٹ لی۔
بھکاری نے عدالت کے سامنے نجی بنک میں موجود اپنے 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ کی تفصیلات دکھا کر سب کو حیران کردیا۔ اس موقع پر پولیس حکام نے موقف اختیار کیا کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے؟ تاہم بھکاری مظفر نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ25 سال سے بھیک مانگ رہا ہوں اور مسلسل رقم بنک میں جمع کرار ہوں۔
عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ذیر نظر تصویر ایک پیشہ ور بھکاری کی ہے جس کا تعلق رحیم یارخان سے ہے، اور وہ 15 کروڑ مالیت سے زائد کی 50 ایکڑ زرعی اراضی کا مالک بتایا جاتاہے
