اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب کے سرکاری ملازمین تنخواہوں میں بڑے اضافے کے منتظر

CM Punjab 68 1

صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑےاضافے کی  توقع  کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی باقاعدہ  منظوری نگران کا بینہ ہی دے گی۔

سرکاری ذرائع کےمطابق محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی طور پر 3300  ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم نگران حکومت  پہلے ہی یہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔ اس بات کا امکان ہے کہ  کہ  نگراں پنجاب کابینہ کا منظورکردہ بجٹ عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ  نگران حکومت کے تمام اخراجات بھی پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481