اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہ سلیمان پھلواری ۔ نامور عالم‘ صوفی‘ خطیب

eec3129f 3c2d 4dd8 8388 90cf22b401a5

شاہ سلیمان پھلواری ۔ نامور عالم‘ صوفی‘ خطیب۔ آپ کے خاندان میں تصوف و عرفان کا رجحان تھا‘ آپ سلسلہ قادریہ اور چشتیہ میں بیعت تھے۔ علامہ اقبال کے دل میں شاہ سلیمان پھلواری کا بڑا احترام تھا۔ اسرارِ خودی کی اشاعت پر جو قلمی و مباحث کا ہنگامہ ہوا تھا‘ جس میں خواجہ حسن نظامی بھی پیش پیش تھے‘ جس پر علامہ اقبال نے خواجہ حسن نظامی کو مشورہ دیا کہ وہ اس مسئلے کی صحیح تعبیر جاننے کے لیے شاہ سلیمان پھلواری سے رجوع کریں۔

علامہ اقبال نے خود شاہ صاحب کو دو مرتبہ وحدت الوجود کی حقیقت جاننے کے لیے خطوط ارسال کیے جن سے ان کی نگاہ میں شاہ سلیمان کی عظمت اور علامہ کی ارادت ظاہر ہے۔ شاہ سلیمان پھلواری ہی پہلی شخصیت ہیں جن کو علامہ اقبال نے تحریر کیا تھا کہ وہ سلسلہ قادریہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ شاہ سلیمان پھلواری کا انتقال ۳۱ مئی ۱۹۳۵ کو ہوا۔
(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481