اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری  لطیف اکبرآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب

pm ajk fin
چوہدری  لطیف اکبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کے روز ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔  ڈپٹی سپیکر نے سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کیا ، مقررہ وقت تک سپیکرکے انتخاب کیلئے چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری مقبول گجر کی جانب سے کاغذات جمع کروائے گئے ۔ ممبراسمبلی سید بازل علی نقوی اور احمد رضا قادری نے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خواجہ فاروق احمد اور چوہدری رفیق نیئر نے چوہدری مقبول گجر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
چوہدری لطیف اکبر 19 ووٹ لیکر قانون ساز سمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار چوہدری مقبول گجر نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ایوان میں  چوہدری لطیف اکبر نے سپیکر کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ، ڈپٹی سپیکر چوہدری مقبول گجر نے چوہدری لطیف اکبر سے حلف لیا ۔ قبل ازیں آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزراء کی تعداد کی مختص شدہ حد کو ختم کرنے   کیلئے پندرویں آئینی ترمیم کا مسودہ وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوا ن نے  منظور کر لیااور ترمیم کے حق میں 40 ووٹ پڑے ۔ نومنتخب  سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایوان پوری ریاست جموں وکشمیر کا نمائندہ ایوان ہے ۔ اس ایوان میں منجھے ہوئے سینئر لوگ موجود ہیں ۔  قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان کو چلاوں  گا۔تمام ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میرے مدمقابل چوہدری مقبول گجر نے سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کروائے میری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی  ووٹنگ کے عمل میں بھی  حصہ لیتی ۔ سپیکر چوہدری انوار الحق نے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
٭٭٭٭٭٭


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481