اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی  میں احتساب جج کے قتل نے کھلبلی مچا دی

IMG 20230530 WA0034 450x300 1

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی  میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں آزاد کشمیر کے احتساب جج کے قتل نے کھلبلی مچا دی ۔

پولیس کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی روات کے علاقے  بحریہ ٹائون فیز 8 میں چار سے پانچ ڈاکو  ایک گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی، اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی۔پولیس کے مطابق مزاحمت پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس سے احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج سردار امجد شدید زخمی ہوگئے، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 5 ملزمان واردات کے لئے گھر میں داخل ہوئے جہاں مزاحمت پر فائرنگ ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، موقع سے شواہد حاصل کئے گئے ہیں، نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ مقتول سردار امجد اسحاق کا تعلق راولاکوٹ، ہورنہ میرہ (کوٹیڑہ)  آزاد کشمیر سے  تھا۔ مرحوم میرپور آزاد کشمیر کی احتساب عدالت میں بطور جج خدمات سر انجام دے رہے تھے، تاہم ان دنوں بیماری کے باعث راولپنڈی  بحریہ ٹاؤن میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھے۔

تمام زاویوں سے تحقیقات ہو گی۔پولیس

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جج کے قتل کے واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نےبھی رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاہے ۔

صدر آزادکشمیر کی لواحقین سے تعزیت
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سردار امجد اسحاق خان کی ناگہانی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس سانحہ کی تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481