اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا دائرہ بیرون ملک تک پھیل گیا

2327290 pti 1653576243 272 640x480 1

تحریک انصاف  سے علٰیحدگی اختیار کرنے والے عہدیداروں اور رہنماؤں کا دائرہ ملک سے نکل کر بیرون ملک تک وسیع ہو گیا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کو کسی دباؤ کا نتیجہ قرار دینا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز طارق محمود الحسن نےلندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پارٹی سے الگ ہونے کا اعلا کیا اورکہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،ان واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت یہ واقعات روکنے میں  بری طرح ناکام ہوئی۔ ادھراسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرکے ملک خرم علی نے بھی  پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ملک خرم این اے 56 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔انہوں  نے کہا 2013 میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن میں پارٹی کے ساتھ کھڑارہا، پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ9مئی آگیا ملک خرم علی خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ اپنے حلقےمیں سیاست جاری رکھوں گا۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے نادیہ عزیز نے بھی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ نادیہ عزیز بھی این اے 84 کی ٹکٹ ہولڈر ہیں اور سرگودھا سے  تعلق ہے، نادیہ عزیز نے مزید کہا 9 مئی کو میں کسی احتجاج کا حصہ نہیں تھی، پاک فوج ہمیں اپنی جان سے پیاری ہے، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں، اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہوں، سیاست دان نے سیاست نہیں کرنی تو اور وہ کیا کریں، خواتین کا احترام ہونا چاہئے۔

ادھر  خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور نے بھی  خاندان سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آغازخان گنڈا پور نے پارٹی چھوڑنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں شہید سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کا فرزند ہوں جنہوں نے سیاست میں قوم کی خدمت کی، ہمارا خاندان ملک و قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پارٹی کے ساتھ سیاست نہیں کرنا چاہتا۔

ادھر پشاور سے تعلق رکھنے والے جمشید تھامس جو تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری بھی تھے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان  کیاجبکہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد اقبال نے سرگردھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ بھکرسے سابق صوبائی وزیر غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ہم خیال گروپ کے ذرائع کے مطابق چھینہ گروپ میں تحریک انصاف کے 19 ٹکٹ ہولڈر شامل ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کریں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481