اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ، خانہ خدا کا سایہ ختم ہوگیا

2331248 hajj 1654427546 417 640x480 1

اتوار کے روز  سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا، جس کے نتیجےمیں اس کا سایہ ختم ہوگیا، واضح رہے کہ یہ منظر سال میں دو بار دیکھا جاتا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق جدہ فلکیاتی کمیٹی نے اس کا پیشگی اعلان کیا تھا۔اتوار کے روز  پاکستانی وقت کے مطابق قدرت  شان کا یہ حسین نظارہ 2 بج کر 26 پر ہوا،اس  کی مدد سے دنیا بھر میں مسلمانوں نے قبلے کی درست سمت کا تعین بغیر قطب نما کے کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں صرف دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر سے گزرتا  ہے۔ یہ وقت تب آتا ہے جب سورج اور خانہ کعبہ ایک دوسرے کے عین متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر ہوں، اس  موقع پر سورج اور خانہ کعبہ کے 90 ڈگری پر ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ بھی دکھائی نہیں دیتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481