اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طیب اردوان تیسری بار ترکیہ کے صدرمنتخب، عالم اسلام میں خوشی کی لہر

Erdogan 719x430 1

ترکیہ کے صدارتی الیکشن  کے  دوسرے اور حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور اس طرح  وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں جس سے پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ملک بھر میں عوام نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز  ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہا۔

1a6038c4 6c9c 4216 9cb1 1f659c802215

پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے  تک 98.06 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔اب تک کے موصولہ  نتائج کے مطابق طیب  اردوان 52.12 فیصد ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.88 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔اس کے علاوہ اوورسیز ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا اور موصولہ نتائج کے مطابق طیب اردوان صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان نے 2 کروڑ 68 لاکھ37 ہزار 84 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 2 کروڑ 46 لاکھ 54 ہزار 839 ووٹ لیے ہیں۔میڈیا ککے اعداد و شمار کے مطابق صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زائد رہا۔

طیب اردوان عالم اسلام کیلئے طاقت کا ستون ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے تیسری بار منتخب ہونے والے ترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اردوان عالم اسلام بالخصوص  مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔

ٹوئٹر  پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے، صدر اردوان کی سیاست عوامی خدمت میں جڑی رہی ہے، وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ صدراردوان مظلوم مسلمانوں کے حقوق کیلئے پرجوش آواز رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے، صدر اردوان کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481