اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریالہ کے خاندان پر قیامت گزر گئی۔ سلنڈر دھماکے میں ماں چار بچے جاں بحق

be3411a8 889d 4bf4 8f85 41bf18487737

یوسی پلک ریالہ سے تعلق رکھنے والے خاندان پر قیامت گزر گئی۔راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بیٹی اور بیٹے نے اسپتال میں ماں سے پہلے دم توڑا، جس کے بعد بدقسمت ماں بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں واقع ایک گھر میں ہفتے کی صبح گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے اچانک خوفناک دھماکہ ہوا ،جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم اس دوران بدقسمت خاندان پر قیامت گزر چکی تھی اور لمحوں میں دو بچے جاں بحق ہو چکے تھے ، جبکہ ماں ایک بیٹا اور بارہ سالہ  بیٹی شدید زخمی تھے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ علاقہ مکینوں  کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث متاثرہ گھر کے افراد گیس سلنڈر استعمال کرتے تھے ، ہفتے کی صبح جب بچوں کی ماں 35 سالہ  نورین بی بی  نے ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا تو اچانک ایک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گھر کے اندر آگ لگ گئی اور بستر پر موجود دو بچے جھلس کر موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے اور ماں سمیت ایک بیٹا اور ایک بیٹی جل کر  شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ بھی بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جس سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد تین ہو گئی ،

ان بچوں کی نماز جنازہ شام چھ بجے ڈھوک کالا خان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی  تاہم کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ ماں کے ساتھ زخمی ہونے والی ننھی فاطمہ بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی ہے جس کی نماز جنازہ رات دس بجے ادا کی گئی جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی۔گیس دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2سالہ محمد،12سالہ علیشبا ،8 سالہ شاہزیب اور پانچ سالہ فاطمہ شامل ہیں ، جبکہ بچوں کی ماں نورین بی بی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھی ، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے نتیجے میں بچوں کی ماں 35 سالہ نورین بی بی اور کمسن بچی پانچ سالہ فاطمہ دونوں کا جسم 70 فیصد تک جل چکا تھا جس کے نتیجے میں بچی جا بحق ہو گئی جبکہ ماں کی حالت بھی تشویشناک ہے تاہم رات ساڑھے دس بجے یہ المناک خبر ملی کہ بدقسمت ماں بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی ہے۔ اس طرح ایک ہنستے بستے گھر پر قیامت گزر گئی۔جبکہ گھر میں موجود ہر چیز جل کر تباہ ہو گئی۔

2587c3dc 61e6 4e93 9d22 addfb8402a6f2b0c6bf3 3360 4295 b7fb c22bb979979d


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481