اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نے  کھلبلی مچا دی

imran khan

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی جانب سے پیش کردہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نے  کھلبلی مچا دی۔ تحریک انصاف کے ردعمل میں اس اقدام کو غیر اخلاقی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 5 ماہ سے ٹانگ پرپلاسٹر چڑھا کر رکھا لیکن میڈیکل رپورٹ میں کوئی فریکچر نہیں آیا اور ابتدائی  طبی رپورٹ میں نشہ آور اشیا کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے بتایا  کہ گرفتار ی پر  پمز اسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کے پینل نے عمران  کا میڈیکل ٹیسٹ کیا تھا لیکن رپورٹ سامنے آنے سے پہلے ہی ان کو رہا کردیا گیا۔وزیر صحت کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران جاری کی گئی رپورٹ پمز کے 5 رکنی پینل نے تیار کی ہے، جس میں ڈاکٹر رضوان تاج، ڈاکٹر ساجد ذکی چوہان، ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر اسفندیار خان اور ڈاکٹر سید مہدی حسن نقوی شامل ہیں۔

9ee56e12 320f 4424 9f4f 3a748aa15299عمران خان کی میڈیکل رپورٹ

میڈیا کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے عمران خان شدید  غصے اور دباؤ کا شکار ہیں، ذہنی استحکام پر سوالیہ نشان ہے اور حرکات و سکنات بھی معمولی نہیں ہیں۔تاہم رپورٹ میں عمران خان کو ذہنی اور جسمانی  طور پر  مستحکم قرار دیتےہوئے نیب کی حراست کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یورین سیمپل بھی لیا گیا ، جب تک پورا تناسب سامنے  نہیں آجاتا میں رپورٹ جاری نہیں کروں گا لیکن ابتدائی رپورٹ میں نشے آور چیزیں  ٹریس ہوئی ہیں ،خاص کر شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال ہوا ہے، جب تناسب نکل آئے گا کہ اس میں کتنا فیصد پاؤڈر، کوکین اور شراب ہے تو وہ بھی جاری کردی جائے گی۔

انہوں نے دعوٰی کیا  کہ عمران خان کی  ٹانگ میں  کوئی فریکچر نہیں تھا اس کے باوجود جن ڈاکٹروں نے اس کافریکچر ڈیکلیئر کیا ہے تو ہمارے پاس ڈاکٹر، اسپتالوں اور میڈیکل کالج ریگٓیولیٹ کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی موجود ہے جو غلط اقدامات پر کارروائی کرتا ہے۔ میں انہیں لکھوں گا کہ اس کا فریکچر نہیں تھا تو 5 مہینے پلاسٹر کیوں چڑھایا، کن ڈاکٹروں کے مشورے پر چڑھایا ان سے پوچھا جائے۔

ادھر پی ٹی آئی  نے  وزیرصحت کی پریس کانفرنس کو شرم ناک قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ تحریک انصاف نے وزیرصحت اور ان کے معاونین کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارت صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی منظوری دے دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481