اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف سے اہم رہنماؤں کی علٰیحدگی کا سلسلہ تیز

87950508 36d7 4ff1 aa48 3498ff51b77d

9 مئی کے پرتشدد واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے تناظر میں تحریک انصاف سے اہم رہنماؤں کی علٰیحدگی کا سلسلہ تیز ہو گیا۔جمعہ کے روز  عمران خان  کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت 8 اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے جن میں سابق صوبائی مشر اور وفاقی وزیر اطلاعات  فردوس عاشق اعوان، معروف گلوکار ابرار الحق۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب  مرادراس-  فیصل آباد کے سابق ایم این اے خرم شہزاد- سابق ایم پی اے میاں احسن انصر-رابعہ اظفر اور دیگرشامل ہیں ۔سابق مشیر جیل خانہ جات  کے پی قاسم خان بھی ساتھیوں سمیت مستعفی ہوگئے ۔
008eb88c 09d6 423a 8f9f fafbf5cfc7c8

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے، انہوں نے اپنے سابق قائد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے دشمنوں کیلئے نہیں دوستوں کیلئے دشمن بنتے ہیں، عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں حالیہ دہشت گردکارروائیوں کی وجہ سےپی ٹی آئی کاحصہ نہیں رہناچاہتی،اپنے 22 سالہ سیاسی سفرمیں ایساماحول اور منظرنہیں دیکھا۔  ان واقعات میں ملوث افرادکو عبرتناک سزا دی جائے۔ واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے۔انہوں نے الزام لگایا  کہ 9 مئی کے واقعات کے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی، بیرونی ایجنڈےپرسازش تیارکی گئی، سازش کا مقصداداروں کی تضحیک اور غیرملکی آقاؤں کوخوش کرناتھا، منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیاگیا۔ اپنے چشم وچراغ قوم کودینے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

download 1سینیٹر سیف اللہ نیازی عمران خان کے ساتھ ۔ فائل فوٹو

اسی طرح عمران خان کے قریبی عزیز سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت اسلام بھی نہیں دیتا، مجھے اب آرام کرنا اور فیملی کو وقت دینا ہے، ادھر فیصل آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ 13سال پارٹی میں رہا،چھوڑتےہوئےآنکھیں نم توہوں گی، جینامرناپاکستان کےساتھ ہےبیرون ملک جانےکاارادہ نہیں، 9مئی کاواقعہ ہماری سوچ سے بالاترہے۔

معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنے وطن کیلئے جانوں کو قربان کیا، سیاست میں آنے کا مقصد بڑا کام کرناتھا، آج کی سیاست میں خدمت کاعنصرنظرنہیں آتا، شایدہی کوئی ہو گا جس نے 9 مئی کےواقعات کی مذمت نہ کی ہو، ہم ایساکام کیوں کریں کہ آگےکچھ نظرنہ آئے، ہمیں پاکستان کیلئےکچھ بڑاکرناہے، بہت کچھ کرسکتےہیں۔

artworks 000177584774 otfqrh t500x500گلوکار ابرار الحق

عمران خان کے قریبی دوست اور سابق وزیرتعلیم مراد راس  نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 9 مئی کی تحریک پر مبنی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے کبھی بھی ایسا دن نہیں سوچا تھا کہ وہ عمران سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔مراد راس نے روتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں سے لڑائی ہو، اختلاف رائے  کو بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم سب کو یہی رہنا ہے اور مذاکرات کے لیے افغانستان، چین یا امریکا سے بندے لے کر نہیں آنا ہے بلکہ ملک میں موجود لوگوں سے مذاکرات کرنا ہے۔ ملک کے حالات لڑائی سے بہتر نہیں ہوسکتے اور یہ ہم نے دیکھا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، 9 مئی کی طرح کی پی ٹی آئی کی احتجاج کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے اور ہم عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کر رہے ہیں، اس کا دن کا کبھی سوچا نہیں تھا، یہ دن کتنا مشکل ہے سوچا نہیں جا سکتا۔

726805 21922683مراد راس ساتھی ایم پی ایز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیال لوگوں کا گروپ بنائیں جو اس مقصد لے کر آگے بڑھے کہ ملک اور پاکستان کے لیے بہتر ہو جس کے لیے میں پارٹی میں تھا اور نمبر ون ترجیح پاکستان اور عوام تھے۔ ہمارا گروپ چاہتا ہے کہ اور ہم خیال لوگ آئیں، ہم مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی کی طرح نہیں ہیں۔

ادھر پنڈی بھٹیاں سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں احسن انصر بھٹی نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ پر انتہائی تکلیف ہوئی۔علاوہ ازیں سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات خیبرپختون ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے کہاکہ سب اتفاق رائے سے پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ،ہم پر کوئی دباﺅ نہیں، ہم رضاکارانہ طور پرآئے ہیں ۔ملک قاسم کا کہنا تھا کہ 2013 میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوا تھا، بہت کچھ برداشت کیا، آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے۔

11 25رابعہ اظفر

پی ٹی آئی کی سابق  ایم پی اے رابعہ اظفر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ ٹوئٹر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی ایم پی اے رابعہ اظفر نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میں ایک تعمیری مقصد کے تحت سیاست میں آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی تحفظ کی ضامن ہیں، اپنے بچوں کو سیاسی ایڈونچر کے رسک پر نہیں ڈال سکتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481